Businesslatest news
برانڈ لوگو والے بیگ کے 30 روپے وصول کرنے پر معروف برانڈ کو 50 ہزار جرمانہ

پشاور میں برانڈ لوگو والے کیرینگ بیگ کے اضافی 30 روپے وصول کرنے پر معروف کپڑوں کے برانڈ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔
برانڈ لوگو والے بیگ کے اضافی چارجز کے خلاف دائر درخواست پر کنزیومر کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے صارفین سے 30 روپے وصول کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
جج نصراللہ خان گنڈاپور نے برانڈ کو درخواست گزار سے وصول کیے گئے 30 روپے واپس کرنے اور 25 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے مزید 25 ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی، یوں برانڈ پر مجموعی طور پر 50 ہزار روپے کا مالی بوجھ عائد کیا گیا۔



