latest newsWorld

لاس اینجلس میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر خود حادثے کا شکار

لاس اینجلس میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر خود حادثے کا شکار ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار خاتون رپورٹر اور پائلٹ سمیت زمین پر موجود ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر سے بس حادثے کی لائیو ویڈیو امریکی نیوز چینل این بی سی پر نشر کی جارہی تھی۔

حادثے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم آخری لائیو ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کی بلندی کم ہونے کے دوران کاک پٹ میں خطرے کے الارم کی آواز سنی گئی۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں آگ لگنے کے بعد زمین پر موجود کم از کم چار گاڑیوں اور دو اسٹوریج کنٹینرز کو بھی آگ لگ گئی، جس پر جلد قابو پالیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button