latest newsSports
اولمپیاڈ سمرقند 2026: پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ

سمرقند: پاکستان نے اولمپیاڈ سمرقند 2026 میں اسرائیل کے خلاف شطرنج کا میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔
پاکستان اور اسرائیل کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں آج شیڈول تھا، تاہم پاکستان نے حکومتی پالیسی کے تحت میچ کا بائیکاٹ کیا۔
صدر چیس فیڈریشن پاکستان ذیشان علی نقوی نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی واضح پالیسی ہے، اس لیے حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل سے میچ نہیں کھیل سکتے۔
ذیشان علی نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل کے خلاف میچ نہیں کھیل رہا۔
ازبکستان میں منعقد ہونے والے اولمپیاڈ سمرقند 2026 میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔



