latest newsPolitics
سہیل آفریدی کا وزیرآباد میں قتل کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ، پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا

گوجرانوالا: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرآباد میں انہیں قتل کرنے کے لیے بھیجے گئے ایک شخص کو ان کی سکیورٹی ٹیم نے گرفتار کیا، جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا۔
سہیل آفریدی کے مطابق ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالا پولیس نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو قاتل قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا۔ پولیس کے مطابق اہلکار نے پولیس کارڈ بھی دکھایا، تاہم اس کے باوجود اس پر تشدد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے موقع پر پہنچ کر کانسٹیبل کی جان چھڑوائی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے گزشتہ روز بھی الزام عائد کیا تھا کہ سیالکوٹ میں وہ جس مقام پر گئے، حکومت نے اس گھر کو سیل کردیا جبکہ جنریٹر بھی خراب کیے گئے۔



