latest newsWorld
قطر کا آبنائے باب المندب کی بندش کے سنگین نتائج سے خبردار کرنے کا انتباہ

قطری وزارت خارجہ کے عہدیدار ابراہیم الہاشمی نے آبنائے باب المندب کی ممکنہ بندش کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا پہلے ہی آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر نہیں چاہتا کہ باب المندب کی بندش سے عالمی مشکلات میں مزید اضافہ ہو۔ ابراہیم الہاشمی کے مطابق مزید بحران سے بچنے کے لیے قطر سفارت کاری اور مکالمے کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دے رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔ مربان خام تیل 118 ڈالر، برینٹ 108 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 104 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔



