latest newsPakistan

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور، ہفتے میں 3 چھٹیوں کی تجویز

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔

تجویز کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں ہفتے کے 4 روز کام جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کی تجویز دی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کے لیے روٹیشن کی بنیاد پر کام، 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے، 3 روز بازار بند رکھنے اور کاروباری اوقات محدود کرنے کی تجاویز بھی زیرغور ہیں۔

دوسری جانب انجمن تاجران لاہور نے ممکنہ اسمارٹ لاک ڈاؤن مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹوں میں پہلے ہی کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تاجروں نے خبردار کیا کہ مزید پابندیاں عائد کی گئیں تو وہ مال روڈ پر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

حکومت نے عالمی سطح پر بڑھتی تیل کی قیمتوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل، رکشہ اور دیگر دو و تین پہیوں والی گاڑیوں کو 100 روپے فی لیٹر پیٹرول ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے بھی 100 روپے فی لیٹر رعایت مقرر کی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول ریلیف اسکیم کے لیے 75 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ حکومت کے مطابق ریلیف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مستحق صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول 380 روپے 24 پیسے جبکہ ڈیزل 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button