latest newsWorld

سعودی ولی عہد کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے سرکاری دورے کے دوران قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے اہم ملاقات کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی عرب اور مصر نے بحری آمدورفت کی سلامتی اور آزادی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ مصری صدر نے بحیرۂ احمر میں محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت کے حوالے سے سعودی مؤقف کی حمایت کی۔

مصری ایوانِ صدر کے مطابق سعودی عرب اور مصر کے تعلقات عرب فریم ورک کے اندر مثالی نوعیت کے حامل ہیں، جبکہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سلامتی کو مصر کی قومی سلامتی کا لازمی حصہ قرار دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے یمن کے تنازع کے پائیدار سیاسی حل کے لیے جاری کوششوں پر بھی زور دیا۔ سعودی ولی عہد کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی عرب نے یمن کے حوثیوں کے حالیہ حملوں کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button