latest newsPolitics

حکومت کے اقدامات بوکھلاہٹ کا اشارہ ہیں، پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف حکومت کے اقدامات بوکھلاہٹ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

عمیر نیازی نے کہا کہ دہشت گردی کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ہی کوئی خطہ، اسے کسی ایک طبقے سے منسوب کرنا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے پاسپورٹ عدالت سے بلاک کرائے گئے، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کو اس قدر مشکلات سے دوچار کردیا گیا ہے کہ انہیں کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ حکومت اس وقت گرتی ہے جب وہ اپنا اخلاقی جواز کھو بیٹھتی ہے۔

عمیر نیازی نے مسلم لیگ ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سیاسی جماعت ہے اور اسے کچھ حوصلے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان کے بقول سہیل آفریدی عوامی وزیراعلیٰ ہیں اور کھلے عام عوام میں گھومتے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وزیراعلیٰ بلوچستان اسی طرح کوئٹہ کی سڑکوں پر گھوم سکتے ہیں اور کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے صوبے میں کسی فٹ پاتھ پر اس طرح عوام کے درمیان نظر آسکتی ہیں؟

عمیر نیازی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور عوام کے درمیان خلیج بہت بڑھ چکی ہے، اگر حکومت پی ٹی آئی کی آواز بھی بند کردے تو عوام کی آواز کو کیسے روکا جاسکتا ہے۔

محمود اچکزئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار بھی اسپیکر چیمبر نہیں گئے اور کہتے ہیں کہ وہ اسپیکر کو مانتے ہی نہیں۔ تاہم پی ٹی آئی رہنما کے مطابق محمود اچکزئی اس بات پر رضامند ہیں کہ اسمبلی کے کمیٹی روم نمبر ایک میں اجلاس ہوسکتا ہے اور وزیراعظم اسمبلی آئیں تو کسی سائیڈ روم میں بیٹھ کر میٹنگ کرلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button