نانا پاٹیکر اور منیشا کوئرالا کے افیئر کی افواہوں پر فلم ’اگنی ساکشی‘ کے رائٹر کا اہم انکشاف

1990ء کی دہائی کی مقبول فلم ’اگنی ساکشی‘ میں نانا پاٹیکر اور منیشا کوئرالا کی جوڑی نے شاندار اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کی تھی، تاہم اب دونوں اداکاروں کے درمیان مبینہ تعلق سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے رائٹر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر اور منیشا کوئرالا ایک دوسرے کے کافی قریب آگئے تھے اور دونوں کے درمیان خاص نوعیت کا جذباتی تعلق واضح طور پر محسوس کیا جاتا تھا۔
رائٹر کے مطابق دونوں فنکاروں کی حقیقی زندگی میں قربت کا اثر ان کی آن اسکرین کیمسٹری پر بھی نظر آیا، جس سے فلم میں ان کی اداکاری مزید حقیقت پسندانہ اور مؤثر ہوگئی۔
واضح رہے کہ 90ء کی دہائی میں نانا پاٹیکر اور منیشا کوئرالا کے درمیان افیئر کی خبریں اور افواہیں بھارتی شوبز حلقوں میں خاصی زیرِ بحث رہی تھیں۔ فلم سے وابستہ رائٹر کے حالیہ بیان نے ایک بار پھر ان پرانی خبروں کو موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔



