Businesslatest news
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں 16 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔



