latest newsPakistan
پمز اسپتال کی نرسری سے نومولود بچے کے اغوا کی کوشش ناکام، 3 خواتین گرفتار

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری سے نومولود بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے 3 خواتین کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق تینوں خواتین نومولود بچے کو نرسری سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور متعلقہ عملے نے انہیں پکڑ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین کو ابتدائی طور پر تھانہ کراچی کمپنی منتقل کیا گیا، جہاں تحقیقات کے بعد انہیں مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ ویمن منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



