latest newsPakistan

سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس اور آرمز ڈیلرشپ کے اجرا پر پابندی عائد

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کردی۔

ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق نئے آرمز ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ پابندی تا حکمِ ثانی برقرار رہے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ صرف غیرمعمولی اور خصوصی نوعیت کے کیسز میں اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دی جاسکے گی، تاہم اس کے لیے مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔

ترجمان وزارت داخلہ سندھ کے مطابق خصوصی کیسز میں قواعد و ضوابط کے تحت وزیر داخلہ سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری بھی درکار ہوگی۔

تمام متعلقہ لائسنسنگ حکام کو فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button