latest newsWorld
ایرانی حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی مقامات تباہ، درجنوں طیاروں کو نقصان پہنچا: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں امریکا کے سیکڑوں فوجی مقامات تباہ ہوئے جبکہ درجنوں امریکی طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو ہونے والے نقصانات کی مزید تفصیلات مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب تک سامنے آنے والے نقصانات دراصل بہت کم ہیں اور ایران مستقبل میں اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کرے گا۔
عباس عراقچی نے ایران کی دفاعی صلاحیت سے متعلق امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ ایران اپنے دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے بارے میں جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے لیے آنے والی صورتحال خوشگوار نہیں ہوگی۔



