latest newsWorld

متحدہ عرب امارات، قطر، مصر اور کویت کے وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے قطر، مصر اور کویت کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے، جن میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق شیخ عبداللہ بن زاید اور قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی کے درمیان بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات اور دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وام کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے بھی الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے۔

تینوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال، مشرق وسطیٰ کے حالات اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button