latest newsPakistan
سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں میں بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
واٹر کارپوریشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ ڈی واٹرنگ پمپس، مشینری اور دیگر ضروری وسائل مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ برساتی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں پانی کے بہاؤ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ بارش کے دوران نکاسی آب کے مسائل پیدا نہ ہوں۔
انہوں نے شہریوں کو بھی ہدایت کی کہ تیز بارش اور ہواؤں کے دوران درختوں اور ہورڈنگز کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔



