latest newsWorld
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے پر آئل ٹینکر میں دھماکا

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد ایک آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات اور یہ واقعہ کب پیش آیا، اس بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔
دوسری جانب جنوبی ایران میں دو ایرانی ماہی گیر کشتیوں پر ڈرون حملے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس کے بعد متعدد ماہی گیروں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔



