latest newsShowbiz

نیلم کوٹھاری نے گووندا سے افیئر کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور جیولری ڈیزائنر نیلم کوٹھاری نے اداکار گووندا کے ساتھ اپنے مبینہ معاشقے کی برسوں پرانی افواہوں پر پہلی بار کھل کر ردعمل دے دیا۔

ایک حالیہ گفتگو میں 57 سالہ نیلم نے بتایا کہ جب وہ گووندا کے ساتھ فلموں میں کام کررہی تھیں تو انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ شادی شدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت بہت کم عمر تھیں اور ان کے سخت گیر والدین انہیں کسی سے تعلق رکھنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔

نیلم کے شوہر اور اداکار سمیر سونی نے بھی ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ماضی کی ان باتوں سے کوئی پریشانی نہیں۔ ان کے مطابق 20 سال پہلے کیا ہوا یا نہیں ہوا، وہ نہیں جانتے اور ایسی باتوں کو دل پر نہیں لیتے۔

واضح رہے کہ 1990 میں ایک انٹرویو کے دوران گووندا نے نیلم کے لیے اپنی پسند اور جذبات کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ نیلم سے قربت بڑھنے کے ساتھ ان کی کشش بھی بڑھتی گئی اور وہ ان سے شادی کرنا چاہتے تھے، جس کے باعث انہوں نے اپنی موجودہ اہلیہ سنیتا آہوجا سے منگنی بھی توڑ دی تھی۔

نیلم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان مبینہ طور پر اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں اور دونوں حالیہ عرصے میں ایک دوسرے کے بارے میں سرعام بیانات بھی دے چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button