latest newsPakistan

پائینیر بزنسمین گروپ (علی حسام گروپ) کو الیکشن سے قبل بڑا دھچکا

پائینیر بزنسمین گروپ (علی حسام گروپ)خواتین ونگ کی صدر سیدہ عالیہ رضوی اپنے ساتھیوں سمیت پیاف میں شامل

لاہور(کامران ریاض) پائینیر بزنسمین گروپ (علی حسام گروپ)خواتین ونگ کی صدر سیدہ عالیہ رضوی اپنے ساتھیوں سمیت پیاف انجم نثار گروپ میں شامل ہو گئیں۔

آج پیاف الیکشن آفس میں پر نٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی موجودگی میں سیدہ عالیہ رضوی نے پیاف قاعدین، پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار، سابق چیئرمین پیاف محمد علی میاں، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی رفعت ملک ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پیاف و لاہور چیمبر آمنہ رندھاوا، فردوس نثار و دیگر سے ملاقات کی اور برملا اعلان کیا کہ وہ پیاف انجم نثار اور پیاف قاعدین پر انکی پالیسیز اور بزنس کمیونٹی کیلئے انکی خدمت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

سیدہ عالیہ رضوی نے کہا پی بی جی کے کھوکھلے نعروں اور ذاتیات پر کیچڑ اچھالنے کی وجہ سے علی حسام گروپ سے بددل ہیں اورپیاف میں غیر مشروط طور پر شمولیت کرتے ہیں اور لاہور چیمبر کے الیکشن میں پیاف کی بھرپور سپورٹ کا اعلان کرتے ہیں۔

تقریب میں کوآڈینیشن کے فرائض ایگزیکٹو کمیٹی پیاف و لاہور چیمبرفردوس نثارنے انجام دیے۔ سیدہ عالیہ رضوی کے ہمراہ وفد میں سید زوار حسین شاہ، عائشہ رضا خان، ادیبہ شیخ، ماریہ ممتاز، عذرا اسحاق، شمائلہ ظفر، سمیر، سیمی گل و دیگر شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button