latest newsWorld
مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل

سعودی عرب نے مدینہ منورہ میں تقریباً 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جن میں یورینیم اور دیگر نایاب معدنیات بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ویانا میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی جنرل کانفرنس سے خطاب کے دوران اس دریافت کا اعلان کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر توانائی نے بتایا کہ جبل صاید پراجیکٹ میں کھدائی اور ارضیاتی تحقیقات کے دوران تقریباً 11 کروڑ ٹن خام مال کے تخمینہ شدہ وسائل کا انکشاف ہوا ہے، جن میں نایاب معدنیات کے ساتھ یورینیم کے ذخائر بھی موجود ہیں۔



