latest newssci&tech
گوگل کروم میں پی ڈی ایف ترجمہ کرنے کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

گوگل کروم میں پی ڈی ایف فائلز کا ترجمہ کرنے والے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال کروم کے Canary ورژن میں نظر آیا ہے، جبکہ اس میں تمام ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹمز کا حوالہ موجود ہے۔
نئے فیچر کے ذریعے صارفین پی ڈی ایف فائل کو دوسری زبان میں ترجمہ کرسکیں گے۔ پی ڈی ایف کے ریڈنگ موڈ میں ترجمے کے لیے ایک نیا Translate بٹن بھی دکھائی دے گا۔
تاہم فی الحال یہ فیچر فعال نہیں، اس لیے یہ واضح نہیں کہ اسے عام صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔ گوگل کی جانب سے بھی فیچر کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔



