latest newsPakistan
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ قرار

ایک نئے سروے میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو پاکستانی عوام کی سب سے بڑی پریشانی قرار دیا گیا ہے۔
انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ (آئی پور) کے سروے کے مطابق 19 فیصد پاکستانیوں نے بجلی اور گیس کی بڑھتی قیمتوں کو بڑا مسئلہ قرار دیا۔
سروے میں 17 فیصد افراد نے روزمرہ استعمال کی اشیا کی بڑھتی قیمتوں، 16 فیصد نے بے روزگاری، 10 فیصد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور 7 فیصد نے صحت کی سہولیات تک عدم رسائی کو ملک کے اہم مسائل قرار دیا۔
آئی پور کے مطابق عوامی مسائل کے حل میں مالی مشکلات بھی بڑی رکاوٹ ہیں، کیونکہ حکومتی بجٹ کا تقریباً 43 فیصد، یعنی 8 ہزار ارب روپے سے زائد، قرضوں کی ادائیگی میں خرچ ہوجاتا ہے، جس کے باعث عوامی مسائل کے حل کے لیے محدود وسائل باقی بچتے ہیں۔



