latest newsPolitics

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پنجاب پولیس پر اغوا اور ویرانے میں چھوڑنے کا الزام

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے انہیں اغوا کرکے بعد ازاں سڑک پر چھوڑ دیا۔ لکشمی چوک لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پنجاب حکومت اور پولیس نے کیا۔

سہیل آفریدی نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اشتعال میں نہ آئیں اور پُرامن رہیں۔ اس سے قبل وہ مال روڈ ریگل چوک پر پولیس کی پریزن وین میں بیٹھ گئے اور کہا کہ پہلے ان کے کارکنوں کو رہا کیا جائے، پھر وہ آگے بڑھیں گے۔ پولیس کے مطابق، ان کے وین سے اترنے سے انکار پر گاڑی وہاں سے روانہ ہوگئی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے بھی الزام عائد کیا کہ پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ کو گاڑی میں بٹھا کر ویرانے میں چھوڑ دیا اور کہا کہ منتخب وزیراعلیٰ کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی خود پولیس وین میں جا کر بیٹھے تھے۔ انہوں نے اس معاملے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے سہیل آفریدی کے مؤقف کو مسترد کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button