latest newsPakistan

وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 ارکان کے پاسپورٹ بلاک

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو اگلے احکامات تک پاسپورٹ بلاک رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت کے مطابق ملزمان پر ریاستی اداروں پر حملوں اور دہشت گردی کے فروغ سمیت سنگین الزامات ہیں، جبکہ تفتیشی افسر نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملزمان قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں۔ ملزمان عدالت میں پیش بھی نہیں ہوئے اور عبوری ضمانت حاصل کرنے والے بعض ملزمان بھی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔

پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button