crimelatest news

اسکوٹی سوار لڑکی سے دو قیمتی موبائل فون مبینہ طور پر چوری

لاہور(ہم شہری)لاہور کے علاقے ساندہ، نیشنل ٹاؤن میں اسکوٹی سوار لڑکی سے دو قیمتی موبائل فون مبینہ طور پر چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی ایک کمسن بچی کے ہمراہ اسکوٹی پر جا رہی تھی کہ نیشنل ٹاؤن کے قریب دو نامعلوم ملزمان اس کے تعاقب میں لگ گئے۔ ملزمان کافی دیر تک لڑکی کا پیچھا کرتے رہے۔

موقع ملتے ہی ملزمان اسکوٹی کے قریب سے گزرے اور مبینہ طور پر اسکوٹی کے کنسول میں رکھے دو قیمتی موبائل فون نکال کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق چوری ہونے والے موبائل فونز میں ایک آئی فون جبکہ دوسرا اینڈرائیڈ فون تھا۔ ایک موبائل فون کی مالیت تقریباً دو سے ڈھائی لاکھ روپے جبکہ دوسرے کی قیمت تقریباً پچاس ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔

واردات کے بعد نامعلوم ملزمان موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ متاثرہ لڑکی شدید پریشانی کی حالت میں گھر واپس پہنچ گئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں نامعلوم ملزمان کو مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کا تعاقب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اسکوٹی کے قریب آتے اور موبائل فون نکال کر فرار ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاندان میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نامعلوم ملزمان کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تحقیقات جاری ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button