latest newsSports
فاتح ٹیم کو ٹرافی صدر اے سی سی ہی دیں گے: اے سی سی

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے واضح کیا ہے کہ ویمنز ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی صدر اے سی سی محسن نقوی ہی دیں گے۔
اختتامی تقریب کے دوران محسن نقوی اور دیگر عہدیدار اسٹیج پر موجود تھے۔ اے سی سی کے مطابق محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کو رنرز اپ ٹرافی اور انعامات بھی تقسیم کیے۔
بھارتی ویمن ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، تاہم تقریب ختم ہونے تک بھارتی ٹیم ٹرافی وصول کرنے کے لیے گراؤنڈ میں نہیں آئی۔
اے سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی۔ محسن نقوی کچھ دیر انتظار کے بعد اسٹیڈیم سے روانہ ہوگئے۔
بھارتی ٹیم کے اس فیصلے کے بعد ٹرافی اے سی سی کے پاس ہی موجود ہے اور فاتح ٹیم کے ٹرافی وصول کرنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔



