latest newsPolitics

مسائل کا حل ڈائیلاگ ہے، اختیار رکھنے والوں سے بات کی جاتی ہے: جنید اکبر

پشاور: تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات ہیں اور بات ہمیشہ ان لوگوں سے کی جاتی ہے جن کے پاس اختیار ہوتا ہے۔

جنید اکبر نے کہا کہ ہماری مذاکراتی کمیٹی بنی تو ارکان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ پوچھ کر بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جلسہ نہیں کرسکتے اور ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جبکہ ایک ہزار سے زائد گرفتاریاں کی گئیں۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ جب سے ہماری حکومت ختم ہوئی ہے، پنجاب میں یہی صورتحال ہے۔ بتایا جائے کہ ہمارے لوگوں کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button