latest newssci&tech

ایلون مسک اور سام آلٹمین کی اے آئی کی تیز رفتار ترقی پر تشویش

ایلون مسک اور اوپن اے آئی کے سربراہ سام آلٹمین نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک کے سی ای او داریو اموڈے کے اے آئی کی تیز رفتار ترقی سے لاحق خطرات سے متعلق بیان کی حمایت کردی۔

ایلون مسک نے کہا کہ داریو اموڈے کی بات بالکل درست ہے، وہ خود بھی طویل عرصے سے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے آرہے ہیں۔

سام آلٹمین نے بھی داریو اموڈے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی کی رفتار کو مناسب انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ داریو اموڈے نے خبردار کیا تھا کہ اے آئی کی تیز رفتار ترقی آئندہ 6 سے 12 ماہ میں پورے انٹرنیٹ کو ہائی جیک کرنے کی صلاحیت حاصل کرسکتی ہے، جس سے کھربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

اینتھروپک کے سی ای او نے کہا کہ اے آئی ماڈلز کی صلاحیتوں میں بہتری کی رفتار کم کی جانی چاہیے، تاہم ترقی اس کے باوجود تیز رہے گی اور اس اضافی وقت کو حفاظتی اقدامات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اینتھروپک بیرونی جانچ کرنے والوں کو ملازمین جیسی رسائی فراہم کرے گی تاکہ حفاظتی طریقہ کار کا جائزہ لیا جاسکے اور ممکنہ واقعات کی رپورٹنگ کی جاسکے۔ داریو اموڈے نے پوری اے آئی انڈسٹری سے بھی اسی طرح کے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button