latest newsPakistan

بھارت کھیل کو بھی سیاست کی نذر کر رہا ہے: طلال چودھری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ بھارت سفارتی اور عسکری میدان میں شکست کے بعد کھیلوں کے کلچر کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔

اپنے بیان میں طلال چودھری نے کہا کہ بھارت نے سیاست اور کھیل میں فرق ختم کردیا ہے۔ بھارت ٹرافی وصول کرے یا نہ کرے، وہ سفارتی و عسکری میدان میں شکست کی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی کھیل کو سیاست کی نذر نہیں کیا، جبکہ بھارت کھیل اور بین الاقوامی معاہدوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ محسن نقوی اپنی مصروفیات کے باوجود گراؤنڈ میں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ دنیا کا کوئی ملک کھڑا نہیں، نفرت کی سوچ کے باعث بھارت عالمی سطح پر تنہا ہوتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ویمنز ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھارتی ویمنز ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button