latest newsWorld

شمالی کوریا کا متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے بحیرہ جاپان کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق میزائل وونسان کے علاقے سے داغے گئے، جو تقریباً 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سمندر میں جاگرے۔

جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے یہ میزائل تجربات ایسے وقت میں کیے جب جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان نے حال ہی میں مشترکہ فوجی مشقیں مکمل کی ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد شمالی کوریا سے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کرنا تھا۔

شمالی کوریا گزشتہ ماہ ان مشترکہ فوجی مشقوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے انہیں اپنے اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کو ہونے والا یہ شمالی کوریا کا گزشتہ ماہ کے آغاز سے چوتھا میزائل تجربہ ہے۔ اس سے قبل 6، 12 اور 20 اگست کو بھی متعدد بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button