latest newsSports

پاکستانی ٹرائیتھلیٹس نے چین اور ازبکستان میں طویل فاصلے کے چیلنجز مکمل کرلیے

پاکستان کے دو ٹرائیتھلیٹس نے چین اور ازبکستان میں ہونے والے الگ الگ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے طویل فاصلے کے ٹرائیتھلون چیلنجز کامیابی سے مکمل کرلیے۔

پاکستان نیوی کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے چین کے شہر ڈالی میں ہونے والا آئرن مین 70.3 ڈالی مقابلہ 6 گھنٹے 30 منٹ اور 41 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ انہوں نے 1.9 کلومیٹر تیراکی، 90 کلومیٹر سائیکلنگ اور 21.1 کلومیٹر دوڑ کا مرحلہ مکمل کیا۔

شہزادہ اسد نے تیراکی 40 منٹ 57 سیکنڈ، سائیکلنگ 2 گھنٹے 59 منٹ 8 سیکنڈ اور دوڑ 2 گھنٹے 30 منٹ 16 سیکنڈ میں مکمل کی۔

دوسری جانب پاکستانی ٹرائیتھلیٹ جبران جاوید نے ازبکستان میں ہونے والا چیلنج سمرقند مقابلہ 5 گھنٹے 25 منٹ اور 52 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ انہوں نے 1.9 کلومیٹر تیراکی، 86 کلومیٹر سائیکلنگ اور 21.5 کلومیٹر دوڑ کا فاصلہ طے کیا۔

جبران جاوید نے تیراکی 40 منٹ 29 سیکنڈ، سائیکلنگ 2 گھنٹے 34 منٹ 37 سیکنڈ اور دوڑ 1 گھنٹہ 55 منٹ 15 سیکنڈ میں مکمل کی۔

دونوں پاکستانی ایتھلیٹس کی بین الاقوامی ٹرائیتھلون مقابلوں میں کامیاب شرکت ملک میں اس کھیل کی بڑھتی ہوئی سرگرمی کی عکاسی کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button