latest newsPakistan

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی

لاہور: پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات، سڑکوں، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، ریلی، جلسے، جلوس، دھرنے اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے عوامی اجتماعات کے دوران دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے متعلق رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

دفعہ 144 کے تحت شادی کی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین اور مساجد و گرجا گھروں میں عبادات کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے سرکاری فرائض اور عدالتوں کی کارروائیاں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button