latest newsPolitics

پشاور میں ترقیاتی منصوبے وقت سے پہلے مکمل کریں گے: سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور میں بہترین ترقیاتی کام جاری ہیں، تمام منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

پشتخرہ چوک انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی گزشتہ چار سال سے مسلسل جبر اور ظلم کا سامنا کر رہی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے نہ آئین توڑا اور نہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا، نہ ہی یہ بیان دیا کہ ہمیں بھارت کے بجائے دیگر صوبوں سے خطرہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چار سال میں پیٹرول کی قیمت 200 روپے سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں بغیر نئے ٹیکس عائد کیے صوبائی ریونیو 93 ارب سے بڑھا کر 150 ارب روپے کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق قرضے پر قرضے لے رہا ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، جبکہ گزشتہ چار سال میں سفید پوش طبقہ بھی غربت کی لکیر سے نیچے چلا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button