latest newsSports

بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر آٹھویں بار ویمنز ایشیا کپ جیت لیا

دبئی: بھارتی ویمن ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ اوپنرز شفالی ورما اور سمرتی مندھنا نے 129 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، شفالی ورما نے 68 جبکہ سمرتی مندھنا نے 59 رنز اسکور کیے۔ رچا گھوش نے 17 اور کپتان ہرمن پریت کور نے 14 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے متھالی ایودھیا، چماری اتاپتو اور چمودی پرابودا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 111 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ کپتان چماری اتاپتو نے 36 جبکہ نیلاک شیکا سلوا نے 22 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے شری چرانی نے 4 اور دپتی شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب اختتامی تقریب میں بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی۔ محسن نقوی اور دیگر عہدیدار تقریب کے لیے اسٹیج پر موجود رہے، تاہم بھارتی ٹیم ڈریسنگ روم سے گراؤنڈ میں نہیں آئی۔

اس سے قبل بھارتی مینز ٹیم نے بھی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے گریز کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button