Businesslatest news

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف، رجسٹریشن کا طریقہ کار جاری

اسلام آباد: وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کی خصوصی اسکیم کا طریقہ کار جاری کردیا۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے شہری REG لکھ کر اپنا شناختی کارڈ نمبر 9771 پر ایس ایم ایس کریں، جبکہ گاڑی کا نمبر، صوبائی کوڈ اور رجسٹریشن کی تاریخ بھی درج کرنا ہوگی۔

وزارت کے مطابق فیول ٹوکن حاصل کرنے کے لیے TOK لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔ فیول ٹوکن دکھا کر رعایتی قیمت پر پیٹرول حاصل کیا جاسکے گا۔

اسلام آباد میں ریلیف پیر اور منگل کی درمیانی شب سے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے شروع ہوگا۔

اسکیم کے تحت موٹر سائیکل اور چنگچی کے لیے ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button