latest newsWorld

سعودی عرب نے ریاض، مدینہ میں حملوں کے بعد مشرقی، مغربی آئل پائپ لائن بند کردی

ریاض: سعودی عرب نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں حملوں کے بعد مشرقی، مغربی آئل پائپ لائن کو عارضی طور پر معطل کردیا۔

سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرتے ہوئے تیل برآمد کرنے والی مشرقی، مغربی پائپ لائن کو احتیاطی اقدام کے طور پر بند کیا گیا ہے۔

وزارتِ توانائی نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ پائپ لائن کو جمعرات کی صبح نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

سعودی حکام نے تاحال حملے کے ذمہ دار فریق کی نشاندہی نہیں کی۔ مشرقی، مغربی پائپ لائن سعودی عرب کے مشرقی ساحل سے بحیرہ احمر کے راستے تیل کی ترسیل اور برآمد کے لیے اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمن کے حوثیوں کی برق رفتار کارروائیوں کے نتیجے میں یمن کی بحیرۂ احمر کی پوری ساحلی پٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button