latest newsWorld

عراق، افغانستان میں امریکی جنگی حکمت عملی ناکام رہی: لیون پنیٹا

واشنگٹن: سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے عراق اور افغانستان میں امریکا کی جنگی حکمت عملی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جنگوں کے حوالے سے امریکا کے پاس واضح مقصد اور حتمی حکمت عملی موجود نہیں تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیون پنیٹا نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں جو غلطی کی گئی، وہی غلطی ایران کے معاملے میں بھی دہرائی جا رہی ہے۔

سابق امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کسی جنگ میں فوج بھیجنے سے پہلے واضح مقصد، مؤثر حکمت عملی اور جنگ کے اختتام کا منصوبہ طے ہونا ضروری ہے، تاہم عراق اور افغانستان میں امریکا یہ تینوں چیزیں واضح طور پر طے نہیں کرسکا۔

لیون پنیٹا نے کہا کہ ایران کے معاملے میں بھی یہی مسئلہ موجود ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا نے عراق اور افغانستان میں ہونے والی ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button