latest newsWorld

ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے، دباؤ قبول نہیں کریں گے: مسعود پزشکیان

نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور ایران اسرائیل اور امریکا کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

نئی دہلی میں مذہبی رہنماؤں، دانشوروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا ایران کو دھمکانا اور دباؤ میں لانا چاہتے ہیں، تاہم ایران کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرے گا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم کبھی ان کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، اگر وہ ہمیں دھکیلیں گے تو ہم بھی جواب دیں گے۔

مسعود پزشکیان نے اسرائیل اور امریکا کی کارروائیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی لمحے میں اسکول کے 168 بچوں کو شہید کردیا گیا، پھر ایران کو دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جو لوگ انسانوں کو قتل کرتے، سائنسدانوں کو بمباری کا نشانہ بناتے اور اسکولوں و اسپتالوں پر حملے کرتے ہیں، ان کے بارے میں کیا کہا جائے؟

ایرانی صدر نے کہا کہ اگر مخالفین میں ہمت ہے تو صرف فوجیوں اور فوجی اہلکاروں سے لڑیں، بنیادی ڈھانچے، لوگوں کے روزگار اور ذرائع معاش کو کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان برکس اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button