crimelatest news

مریدکے میں ن لیگی رہنما شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مریدکے: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے شیخ شبیر کی گاڑی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں شیخ شبیر شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنما شیخ شبیر مریدکے سے لاہور جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button