latest newsWorld

شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ واجد عالمی ادارہ صحت سے مستعفی

جنیوا: بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ واجد مالی بدعنوانی کے الزامات کے بعد عالمی ادارہ صحت (WHO) کے علاقائی ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ایک کمیٹی صائمہ واجد کے خلاف فراڈ اور جعل سازی کے الزامات کی تحقیقات کر رہی تھی۔

صائمہ واجد پر الزام تھا کہ انہوں نے چین کے دورے کے بعد مبینہ طور پر غلط اخراجات کا بل جمع کروایا، جبکہ ان پر بنگلادیش میں غیرقانونی طور پر پلاٹ حاصل کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی کمیٹی نے صائمہ واجد کو عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش بھی کی تھی۔ وہ عالمی ادارہ صحت کے جنوب مشرقی ایشیا کے لیے علاقائی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button