Businesslatest news
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 2 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 14 ستمبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔



