latest newssci&techWorld

پولینڈ میں روبوٹس کا انوکھا احتجاج، مصنوعی ذہانت پر سخت قوانین کا مطالبہ

وارسا: پولینڈ کی وزارتِ ڈیجیٹل امور کے باہر تقریباً 30 روبوٹس نے انوکھا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت اور روبوٹائزیشن کے حوالے سے سخت قوانین بنانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کا اہتمام کرنے والے انسانی منتظمین کے مطابق نئی ٹیکنالوجیز کے لیبر مارکیٹ اور روزگار پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے وسیع تر عوامی بحث اور مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔

مظاہرے کے دوران روبوٹس کئی قطاروں میں کھڑے ہوئے، جھنڈے لہرائے اور باقاعدہ نعرے بھی لگائے۔ روبوٹس کی جانب سے ’’ہمیں ریگولیشنز چاہئیں، ہمیں اصول چاہئیں، ہمیں قانون چاہیے‘‘ اور ’’انتظار نہ کریں، قانون بنائیں، نوکریاں بچائیں‘‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔

پولینڈ کے ڈیجیٹل امور کے وزیر کرسٹوف گاؤکوسکی نے مظاہرین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کا محکمہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹائزیشن سے متعلق ضروری ضوابط پر کام کر رہا ہے۔

تاہم احتجاج کے ایک منتظم نے مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ میں زیرِ بحث مجوزہ منصوبوں میں مزدوروں اور ان کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔

منتظمین کے مطابق احتجاج کا بنیادی مقصد آٹومیشن کے روزگار پر ممکنہ گہرے اور منفی اثرات سامنے آنے سے قبل اس معاملے پر عوامی بحث اور مؤثر قانون سازی کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button