latest newsPakistan

سوشل ویلفیئر پنجاب اور CWSA کے درمیان تعاون کی شرائط پر دستخط

لاہور (شیخ طاہر علی) سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا (CWSA) اسلام آباد کے درمیان مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تعاون کی شرائط (Terms of Coordination) پر دستخط کر دیے گئے۔

دستاویز پر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم اور CWSA کے پروگرام کوآرڈینیٹر مسٹر جوزف نے دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اداروں میں سروس ڈیلیوری کے حوالے سے موجود خامیوں اور خلا کی نشاندہی اور ان کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہے۔

معاہدے کے تحت ٹارگٹڈ تعاون کے لیے غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو شامل کیا جائے گا جبکہ مربوط اقدامات کے لیے این جی او نیٹ ورکنگ کو بھی مزید وسعت دی جائے گی۔ اس شراکت داری کے تحت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی میں صوبائی این جی او ورکنگ گروپ بھی قائم کیا جائے گا، جو NGOs اور سول سوسائٹی تنظیموں (CSOs) کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور CWSA کے درمیان یہ شراکت داری صوبے میں سماجی بہبود کے اقدامات کو مزید منظم، مربوط اور مؤثر بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button