crimelatest news

پشاور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

پشاور: مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں زیرحراست 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چاروں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نے گڑھی موسم خان میں خواتین سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔

پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا مقدمہ تھانہ رحمان بابا میں 6 ستمبر کو درج کیا گیا تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button