latest newsPolitics

پی ٹی آئی آزاد عدلیہ اور الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر

لاہور(عمران اسلم) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن کے لیے مارچ کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی جھوٹے مقدمات میں جیل میں ہیں، ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوبوں یا دیگر مسائل کے حل کے لیے اسمبلی میں بحث کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے لائی گئیں۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ جنہیں منصف مقرر کیا جارہا ہے وہ انصاف دینے کے قابل نہیں، وزیر داخلہ کہتے ہیں نظام فیل ہوگیا تو پھر آپ اپنی نشست پر کیوں ہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button