latest newsPakistan
اپنا گھر پروگرام، 351 ارب 30 کروڑ روپے کی ہاؤسنگ فنانسنگ منظور

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ فنانس میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور اب تک 351 ارب 30 کروڑ روپے کی فنانسنگ منظور کی جاچکی ہے۔
ایک بیان میں خرم شہزاد نے بتایا کہ سستے گھروں کے لیے 60 ہزار 349 کیسز منظور کیے گئے ہیں جبکہ پروگرام کے تحت 51 ارب 13 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 9 ہزار 717 خاندانوں کو ہاؤسنگ قرضے فراہم کیے گئے، جبکہ ہاؤسنگ فنانس پروگرام کی منظوری کی شرح 38.5 فیصد ہوگئی ہے۔
مشیر وزارت خزانہ کے مطابق اپنا گھر پروگرام میں اوسط قرضے کا حجم 52 لاکھ 60 ہزار روپے ہے اور ایک ہفتے کے دوران ہاؤسنگ فنانسنگ کی منظوری میں 12 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
خرم شہزاد نے مزید بتایا کہ اہل خاندانوں کو ایک کروڑ روپے تک ہاؤسنگ فنانس فراہم کیا جا رہا ہے۔



