latest newsPolitics

نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات ضروری ہیں: ملیحہ لودھی

اسلام آباد: سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نئے صوبوں یا ایڈمنسٹریٹو یونٹس کے قیام کی بحث کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتر بنانے کے لیے بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے، ریفرنڈم کے ذریعے آئینی طریقہ کار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ گورننس اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، 18ویں ترمیم کو 16 سال گزر چکے ہیں لیکن وسائل نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ اب نئے صوبوں کی دھمکی سامنے آئی ہے تو بہت سے لوگ لوکل گورنمنٹ کو بااختیار بنانے کی بات کر رہے ہیں۔

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا کہ صوبوں میں مسائل کی بنیادی وجہ بیڈ گورننس ہے، اگر نئے صوبوں کی تجویز سامنے آئی ہے تو ساتھ یہ بھی بتایا جائے کہ اس سے عوام کے مسائل کس طرح حل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button