latest newsPakistan

پاکستانی خاتون کو امریکی حکومت سے فراڈ کے الزام میں 6 سال 4 ماہ قید کی سزا

نیویارک: امریکی وفاقی عدالت نے پاکستانی خاتون ذکیہ خان کو امریکی حکومت سے فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں 6 سال 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزمہ کو امریکی حکومت کو 56 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ 5 ملین ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ مقدمے میں شریک دیگر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات چلائے جائیں گے۔

مقدمے کے مطابق ذکیہ خان نے بزرگ شہریوں کے لیے ڈے کیئر سینٹر قائم کیا اور اس کے ذریعے امریکی حکومت سے مبینہ طور پر غیر قانونی ادائیگیاں حاصل کیں۔ انہیں 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ذکیہ خان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ امریکی محکمہ انصاف نے گرفتاری اور تلاشی کے دوران برآمد ہونے والی رقم اور سونے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button