latest newsPolitics

پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں 27 ستمبر کی کال پر ارکان کی مشاورت نہ ہونے کی شکایات

اسلام آباد: تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے متعلق مشاورت نہ کیے جانے پر شکایات کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ سہیل آفریدی اور بیرسٹر گوہر نے مبینہ طور پر مشاورت کے بغیر 27 ستمبر کی کال دی۔ تاہم سہیل آفریدی نے اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے پنجاب کے چار ریجنز سے رائے طلب کی۔

ذرائع کے مطابق نارتھ پنجاب نے سہیل آفریدی کی اسٹریٹ موومنٹ کے خلاف مؤقف اختیار کیا، جبکہ جنوبی پنجاب کے ارکان نے انہیں اسٹریٹ موومنٹ میں بلانے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں فردوس شمیم نقوی نے لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی سے ارکان کو آگاہ کیا، جبکہ پنجاب سے مرکزی رہنماؤں کی عدم شرکت اور غیرحاضری پر بھی ارکان نے تشویش کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button