latest newsPolitics

27 ستمبر کو اسلام آباد آئیں گے، گورنر راج لگائیں یا سہیل آفریدی کو نااہل قرار دیں: شفیع جان

پشاور: وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ گورنر راج لگا لیں یا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو نااہل قرار دے دیں، ہم 27 ستمبر کو اسلام آباد آئیں گے۔

شفیع جان نے کہا کہ مارچ روکنے کی ایک ہی صورت ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، وہ جو حکم دیں گے اس پر عمل ہوگا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت 9 مئی جیسا واقعہ کرنا چاہتی ہے، ہمیں اس پر نظر رکھنا ہوگی۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ اب مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے، تین مرتبہ مذاکرات کی کوشش کی گئی اور تینوں بار مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button