latest newsPolitics

چیف الیکشن کمشنر اور نئے ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر کو آئینی طریقہ کار کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے معاملے پر رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے خط کا جواب بھجوا دیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن میں نئی تقرریوں کے لیے آئینی طریقہ کار پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی سے رانا ثنا اللہ اور طارق فضل چوہدری نے بھی ملاقات کی تھی، جس میں وزیراعظم کی جانب سے خط کا جواب دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

محمود خان اچکزئی اس وقت کوئٹہ میں موجود ہیں اور آئندہ دو سے تین روز میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ وزیراعظم کے خط پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button